عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور کی بلوچستان میں بم دھماکے کی پرزور مذمت

انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا پاکستان ملک ایک بڑا ہی پرامن ملک تھا یہاں پر لوگ بڑے پرامن طریقے سے اپنی زندگیاں گزار رہے تھے لیکن ہمارے یہاں ایک دہشت گرد فلسفہ پیدا کیا گیا جس سے پورے ملک و قوم نے بے پناہ نقصانات اٹھائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:28

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور کی بلوچستان میں بم دھماکے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بلوچستان میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس میں شہید ہوئے ہیں ان کی درجات کے  بلندی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کی صحت یابی اور زندگی کے لیے دعا گو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا پاکستان ملک ایک بڑا ہی پرامن ملک تھا ۔

یہاں پر لوگ بڑے پرامن طریقے سے اپنی زندگیاں گزار رہے تھے ۔لیکن ہمارے یہاں ایک دہشت گرد فلسفہ پیدا کیا گیا جس سے پورے ملک و قوم نے بے پناہ نقصانات اٹھائے ۔
اب میری پاکستان کے تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں سے استدعا ہے کہ اس ملک میں کسی سیاسی پارٹی نے کس سیاسی لیڈر نے اور کس ادارے نے دہشتگردی کے کلچر کو جنم دیا یہ قوم کو بتایا جائے کہ آیا جس گروہ نے اس طبقے کو جنم دیا گیا وہ اس ملک کے ہمدرد تھے یا وفادار تھے ۔

(جاری ہے)

یا پھر کچھ اور تھے ۔ان دہشت گردوں کو تو کبھی کشمیر میں تو کبھی افغانستان میں استعمال کیا گیا .اور یہ نہ سوچا کہ ہم جس کلچر کو دوام دے رہے ہیں ۔اس کا اس ملک اور قوم پر کیا اثر پڑے گا ۔میری اس بار پھر ان لوگوں سے استدعا ہے کہ خدارا اپنے فرموم اداروں کو تکمیل دینے کے لیےمزید اس دہشت گرد تک کہ کو جنم نہ دیا جائے .