ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان کاسنٹرل جیل کا دورہ

جمعہ 30 اپریل 2021 14:58

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد انوار الحق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماعت کے بعد معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو رہاکرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے  جیل میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری عابد حسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :