خورشید شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا میں مبتلا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

خورشید شاہ ،ان کے بیٹے زیرک شاہ،ڈرائیور اور باورچی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، ترجمان پیپلزپارٹی

پیر 3 مئی 2021 13:00

خورشید شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا میں مبتلا،خود کو گھر میں قرنطینہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق سینئررہنما خورشید احمد شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ ،ان کے بیٹے زیرک شاہ،ڈرائیور اور باورچی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ۔سب کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خورشید شاہ کو بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے تین روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔