عدالت نے پیپلزپارٹی ایم این اے خورشید شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی

پیر 3 مئی 2021 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) الیکشن ٹریبونل سکھر کی عدالت میں چار مختلف درخواستوں پر سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس فہیم احمد صدیقی کی ہوئی ، عدالت نے پیپلزپارٹی ایم این اے خورشید شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی ، پی ٹی آئی کے امیدوار طاہر شاہ نے خورشید شاہ کے خلاف درخواست دے رکھی تھی ، اسی طرح وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی ہے ، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی نے محمد میاں سومرو کے خلاف درخواست دے رکھی ہیجبکہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے حزب اللہ بگھیو کے خلاف درخواست پر سماعت 31 مئی تک ملتوی اور پیپلزپارٹی کے ایم پی اے عابد حسین بھیو کے خلاف درخواست پر سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔