سندھ اسمبلی کا اجلاس،حضرت علی ؓ کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پیر 3 مئی 2021 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2021ء) سندھ اسمبلی اجلاس پیر کو سوا گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت کیا گیا۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی ،جیکب آباد کے پانچ نوجوانوں کی ہلاکت پر دعائے مغفرت کی۔ایوان نے کرونا کا شکار سید خورشید شاہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کے علاوہ غازی فقیر کلر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ملیر میں گوٹھوں پر قبضہ کیلیے حملے میں زخمی ہونے والوں کے لئے دعائے صحت کی گئی