امام خمینیؒ نے یوم القدس کا اعلان کرکے عالم اسلام میں اسرائیل کیخلاف وحدت و بیداری پیدا کی،متحدہ علماء محاذ

بدھ 5 مئی 2021 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میںمنعقدہ 16واں سالانہ القدس سیمینار میں شریک مہمانان خصوصی مولانا انتظارالحق تھانوی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ محمدحسین مسعودی،مولانا سلیم اللہ ترکی،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی،علامہ علی کرارنقوی، علامہ سید سجاد شبیررضوی،علامہ نثار احمد قلندری، ابومریم صابرکربلائی، مطلوب اعوان قادری،علامہ سید اطہر مشہدی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ،علامہ عبداللہ جوناگڑھی،مولانا علی المرتضیٰ ،مفتی عمران عثمانی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 24رمضان 7مئی جمعة الوداع کو جوش و جذبے کے ساتھ یوم القدس منائیں گے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک اسرائیل کو مسترد کردیں،امام خمینیؒ نے یوم القدس کا اعلان کرکے عالم اسلام میں اسرائیل کیخلاف وحدت و بیداری پیدا کی،القدس کی آزادی و اسرائیلی مظالم کے خلاف شیعہ سنی متحد و بیدار ہیں،قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا،پاکستان بھی کبھی تسلیم نہیں کرسکتا،اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں نے فلسطینیوں اور عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپاہے،بیت المقدس مسلمانوں کا ورثہ ہے ، غاصب صیہونیوں کو بھگاکر دم لیںگے،القدس بلاامتیاز رنگ و مسلک عالم اسلام کا مشترکہ حل طلب مسئلہ ہے،اسرائیل کمزور ،بزدل ہے مجاہدین طاقتور ہیںالقدس کی فتح قریب ہے، یہودیوں کو زمینیں بیچنے کی عربوں کی غلطی کا خمیازہ آج مظلوم فلسطینی بھگت رہے ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی پاکستان سے نکل کر اسرائیل چلے جائیں،اسرائیل کی نابودی اور القدس کی آزادی قریب ہے،عرب ایران تنازعات سے آزادی القدس کی تحریک کو نقصان پہنچ رہاہے، برادراسلامی ملک ایران پر امریکی ظالمانہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں،مسلم حکمران قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، امام خمینی نے یوم القدس کے ذریعے القدس کو عالم اسلام کا اولین حل طلب اہم مسئلہ بنادیا،عظیم انقلابی شخصیات کی جدوجہد آزادی فلسطین پر منتج ہوگی، متفقہ قرارداد میںکہاگیاکہ پاکستان، عرب ایران تنازعات میں مصالحانہ کردار اداکرے،بانی یوم القدس آیت اللہ امام خمینی ،پاسبان القدس آیت اللہ خامنائی اورشہید القدس قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قرارداد میں برادر اسلامی ملک ایران پر حقوق انسانی کے منافی ظالمانہ ،غیر منصفانہ، شرمناک امریکی پابندیاں فی الفور اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیاگیااور پاک ایران مستحکم تعلقات کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی و استعماری مظالم کے خلاف اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں،سیمینار میں اسرائیل کے خلاف مظلوم فلسطینیوں اور افوج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔