کراچی،رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار ،قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

جمعرات 6 مئی 2021 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ شامل ہیں، گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے،حکام نے بتایا کہ مارچ 2020ء میں ملزمان نے نصراللہ پٹھان کو قتل کیا، 29فروری2020ء کو گروپ نے انسپکٹر عامر ریاض پر فائرنگ کی اور فیس بک پیج پر حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اسلحہ ،گولہ بارود ایکٹ کے تحت 4مقدمات درج ہیں،یاد رہے گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل ای) سے وابستہ ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا،سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا تھا کہ بی ایل اے دہشتگرد کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ دہشت گرد کی شناخت محمد آصف بروہی عرف ڈان کے نام سے ہوئی ہے۔