ڈیفنس میں برطانیہ پلٹ لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں اہم انکشاف

مقتولہ نے قتل سے 15 روز قبل پولیس سے اپنی جان کا تحفظ مانگا تھا

جمعرات 6 مئی 2021 00:03

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) ڈیفنس میں برطانیہ پلٹ لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں اہم انکشاف ہوا ہے ۔ مقتولہ نے قتل سے 15 روز قبل پولیس سے اپنی جان کا تحفظ مانگا تھا۔ بتایاگیا ہے کہ تھانہ ڈیفنس بی میں مائرہ نے اپنی درخواست میں اپنی جان کو لا حق خطرے بارے آگاہ کرتے ہوئے تحفظ مانگا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سعد امیر نے کئی بار مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ،20 اپریل کو سعد امیر مجھے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں گلبرگ لے گیا جہاں پھر زیادتی کی کوشش کی ،میں نے وہاں سے بھاگ کر زیادتی کی کوشش ناکام بنائی، درخواست میں کہا گیا کہ اس واقعہ کے بعد سعد امیر مجھے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس پولیس نے مائرہ کی درخواست پرمائرہ اور سعد کو 27 اپریل کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی تاہم مائرہ کو تحفظ دینے کے لئے عملی طو رپر کوئی کارروائی نہ کی گئی ۔