بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کی لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے ایڈمیشن ختم اور کچھ طلبا کو آخری وارننگ دینے کی مذمت

ہفتہ 8 مئی 2021 17:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر ذولفقار بلوچ اور غلام محمد بلوچ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے ایڈمیشن ختم کرنے اور کچھ طلبا کو آخری وارننگ دینے کی شدید الفاظ می ں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کی صحت ناساز ہونے کی وجہ سے ان میں یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں کورونا وائرس کی وجہ سے انکی طبیعت ناساز ہورہی ہے جس پر وہ مطالبہ کرتے رہے کہ انہیں یونیورسٹی میں طبی سہولیات مہیا کئے جائے جس پر انتظامیہ کی جانب سے کان نہ دھرہ گیا۔

(جاری ہے)

لہذہ نااہل یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت و بے حسی کی وجہ سے طلبا یونیورسٹی گیٹ پر پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے جو ان کا جمہوری حق ہے۔ انکے جائز مطالبات پر غور کرنے کے بجائے انہیں یونیورسٹی سے بے دخل کرنا تعلیم دشمن اقدام ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ظالمانہ فیصلے کو واپس لے ایسا نہ ہو کہ یہ احتجاج ایک منظم تحریک کی شکل اختیار کریں۔