وزیراعظم کا مدینہ مورہ پہنچنے پر پر تپاک استقبال

ہفتہ 8 مئی 2021 21:48

وزیراعظم کا مدینہ مورہ پہنچنے پر پر تپاک استقبال
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول ( صلی اللّہ علی ہ وسلم ) پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچے تو ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے ۔