sپیپلز پارٹی نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کر دیا

ڑ*یہ اقدام فاشسٹ ریاست کی طرح ایک جماعتی حکمرانی کے مترادف ہے،رضا ربانی

اتوار 9 مئی 2021 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن ترمیمی آرڈیننس کو سختی سے مسترد کرتی ہے اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس انتخابی عمل کے 2حساس جزو سے متعلق ہے ، ترمیمی آرڈیننس الیکٹرونک ووٹنگ، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹنگ حق سے متعلق ہے ، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کی نہ اتفاق رائے پیدا کیا گیا یہ اقدام ایک سیاسی جماعت کی مرضی مسلط کرنے اور فاشسٹ ریاست کی طرح ایک جماعتی حکمرانی کے مترادف ہے ، آرڈیننس جاری کر کے پارلیمنٹ میں پیش کر نا ایوانون کی تضحیک ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بار بار آرڈیننس جاری کر کے صدر مملکت اپنی سیاسی جماعت کا ایجنڈا بڑھانے میں فریق بن گئے ہیں۔