ش* مقبوضہ کشمیر میں کورونا کرفیو میں توسیع، 17 مئی تک سخت پابندیوں کا اعلان

اتوار 9 مئی 2021 17:30

5 سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) مقبوضہ کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں، کورونا کرفیو میں 17 مئی کی شام 7 بجے تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین آرڈر کے مطابق اس بار کورونا کرفیو پہلے کے مقابلے میں سخت ہوگا اور اس دوران صرف میڈیکل اور کھانے پینے جیسی ضروری خدمات ہی کھولنے کی اجازت ہوگی۔اس دوران 25 سے زائد افراد کو شادی کی تقاریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔اس سے قبل کورونا کرفیو کی مدت 10 تاریخ کو صبح سات بجے تک ختم ہونے والی تھی۔