کورونا کی روک تھام کے لیے ایران بھر میں پانچ روزہ ٹریفک پابندیاں عائد

پہلے دستیاب کوئی بھی ویکسین ’بہترین ویکسین ہے،صدر حسن روحانی

اتوار 9 مئی 2021 17:30

کورونا کی روک تھام کے لیے ایران بھر میں پانچ روزہ ٹریفک پابندیاں عائد
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) ایران میں کورونا کی چوتھی لہر کو روکنے کے لیے، پورے ملک میں پانچ دن تک ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تیزی سے ویکسین لگوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پہلے دستیاب کوئی بھی ویکسین ’بہترین ویکسین‘ ہے۔ایران میں نیشنل کورونا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان، علیرضی رائے نے اعلان کیا ہے کہ منگل 11 مئی بروز پیر سے ہفتہ 15 مئی دوپہر 12 بجے تک ایران کے تمام شہروں میں ٹریفک کی پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ایران میں عید الفطر کی چھٹی کے ساتھ ہی مختلف صوبوں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 283 افراد کی ہلاکت کے ساتھ کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد 74،000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے تخمینے سے ظاہر ہوا ہے کہ اصل اعدادوشمار سرکاری اعدادوشمار سے دوگنا زیادہ ہیں۔ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت 5،500 شدید مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا جارہا ہے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ سنیچر تک 1286000 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی تھی اور 262000 افراد نے دونوں خوراکیں وصول کی تھیں۔کورونا کے ترجمان نے کہا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد جن کو ابھی تک قطرے نہیں پلائے گئے تھے وہ سنیچرسے آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔