اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، طیب اردوان

تمام مسلمان ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیل کے حوالے سے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ

اتوار 9 مئی 2021 22:00

اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، طیب اردوان
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائر کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام مسلمان ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیل کے حوالے سے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو ان ظالمانہ واقعات پر خاموش ہیں وہ پارٹی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ظالم، دہشت گرد ریاست اسرائیل بے رحمی اور غیر اخلاقی طور پر بیت المقدس میں مسلمانوں پر حملہ آور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور تمام متعلقہ عالمی اداروں کو فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائیں ہیں۔