فیصل آباد، لوڈر ٹینکر کی کیری ڈبہ سوار کو ٹکر، لڑکا جاں بحق، ڈرائیور زخمی

چھت سے گر کر نوجوان چل بسا، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل‘

پیر مئی 22:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) لوڈر ٹینکر کی کیری ڈبہ سوار کو ٹکر، لڑکا جاں بحق ڈرائیور زخمی جبکہ چھت سے گر کر نوجوان چل بسا، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل‘ لنڈیانوالہ کے چک 653/4 گ ب میں گیس لوڈر ٹینکر کی کیری ڈبہ کو ٹکر سے 14 سالہ احتشام زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کیری ڈبہ سوار ڈرائیور علی اکبر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنڈی بھٹیاں کا رہائشی خضرحیات ولد عمر حیات پائوں پھسلنے سے گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔