اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی

بدھ مئی 16:27

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیغزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔ نیتن یاہو کے مطابق ہم انہیں(حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں۔

(جاری ہے)

افرانس کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ نفرت، اشتعال انگیزی پھیلانے سے خود کو روکیں تاکہ اس تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے جو سب سے زیادہ فلسطینی اور اسرائیلی آبادی کو متاثر کر رہا ہے۔فرانس کے نائب وزیر خارجہ جین بیپٹسٹ لیموئنے نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین کی کارروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے۔ یہ بات ہم بلکل واضح کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کا متوازی استعمال کیا جائے۔