آرمی چیف نے عید فوجی جوانوں کے ساتھ سرحد پر گزاری

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 مئی 2021 11:12

آرمی چیف نے عید فوجی جوانوں کے ساتھ سرحد پر گزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی 2021ء) پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نے عید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کیساتھ گزارا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید کا دوسرا روز بھی جوانوں کے ساتھ پاک افغان بارڈر پر گزارا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک افغان بارڈر کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور پاک افغان سرحد کی صورت حال اور بارڈر منیجمنٹ پر بریفنگ دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داری مکمل ہونے تک اقدامات کریں گے۔

اس دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کورونا کنٹرول کرنے کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ جوانوں کے تعاون کو بھی سراہا۔آرمی چیف پاک افغان بارڈر کے دورے کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔
اسی حوالے سے  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نیعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کیساتھ گزارا،فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں،ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔جبکہ عید کا پہلا دن بھی آرمی چیف کا جوانوں کے ساتھ گزرا ۔انہوں نے ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کیا۔