شہباز شریف، رضا ربانی اورسید خورشید شاہ کا بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 16 مئی 2021 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اے این پی کی سابق صوبائی صدر اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے تمام سیاسی قائدین نے بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔اس موقع پر تمام رہنماؤں نے پاکستان کی سیاست میں بیگم نسیم ولی خان کے کردار کو سراہا اور سخت حالات میں پارٹی کمان کو کامیابی سے سنبھالنے پر ان کے کردار، جرات اور دانشمندی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے بیگم نسیم ولی خان پاکستان کی سیاست کا ایک درخشاہ ستارا تھی، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا بہ مشکل پورا ہوگا۔صوبائی صدر ایمل ولی خان نے تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔