فلسطینی مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم وبربریت پرتمام 58اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی افسوسناک ہے،مولانا حامد الحق حقانی

اوآئی سی اوراقوام متحدہ کے قراردادوں پر بفلیں بجانا بے حسی کے علاوہ کچھ نہیں،فلسطینی مسلمان خود کو تنہا نہ سمجھے ،پاکستانی قوم کی دینی ، سیاسی اوراخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے،سربراہ دفاع پاکستان کونسل

جمعہ 21 مئی 2021 23:11

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر مسلسل گیارہ دن بمباری اورظلم وستم وبربریت پرتمام 58اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی افسوسناک ہے اوآئی سی اوراقوام متحدہ کے قراردادوں پر بفلیں بجانا بے حسی کے علاوہ کچھ نہیں،مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ فلسطینی مسلمان خود کو تنہا نہ سمجھے ،پاکستانی قوم کی دینی ، سیاسی اوراخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی اوراسرائیلی حکومت کے ظلم وستم کے خلاف علماء اورطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ آج پورے ملک میں جمعیت کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی کی اپیل پر پورے ملک میں خطباء ائمہ مساجد اورجمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران نے مساجد میں خطبات جمعہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف خطبات دئیے اورجگہ جگہ ریلیوں کا اہتمام کیااوراسرائیل کی شدید مذمت کی گئی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان مولانا سید یوسف شاہ نے نوشہرہ کے قریب زڑہ میانہ میں ایک بہت بڑی ریلی کی قیادت کی اور آخر میں مین چوک میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کیا جلسہ سے مولانا محمد قاسم نظام پوری مولانا احمد قاسم اوردیگر علماء نے خطابات کئے ، مولانایوسف شاہ نے کہا کہ روز اول سے کفری دنیا اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کو نیست ونابود کردیں۔

(جاری ہے)

لیکن الحمد للہ مسلمانوں نے بغیر وسائل اورجدید ٹیکنالوجی کے نعرہ تکبیر کے زور پر مقابلہ کیا اور بہت سے جگہوں پر مغربی قوتوں کو شکست دی ، انہوں نے کہا کہ میرے شہید قائد مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ ہمیشہ فرمایا کرتے تھے ، کہ کشمیر اورفلسطین نعروں سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہوگا، چکوال میں صوبائی امیر مولانا عبدالقدوس نقشبندی ڈسکہ میں مولانا محمد ایوب خان ثاقب، لاہور میںمولانا عبدالرؤف فاروقی ، مولانا فہیم الحق تھانوی ، قاری اعظم حسین مردان میں مدرسہ تحفیظ القرآن سے حافظ زین العابدین ، مولاناخلیل احمد ، جنوبی پنجاب میں مولانا محمد اسعد درخواستی ، ملتان میں ممتاز احمد، قاری سعید احمد ، ملک زبیر، خانیوال میں مولاناعبدالرحمن جامی ، مولانا عبدالحق راجن پور میں مولانا عتیق الرحمن درخواستی ، مولانا عبدالصمد درخواستی اوردیگرنے ریلیوں کا اہتمام کیا، اسی طرح بلوچستان صوبہ سندھ اورکے پی کے کے مختلف اضلاع نے امیر مرکزیہ مولانا حامد الحق حقانی کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے مساجد میں مذمتی تقاریر اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔