گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مزدوروں و ملازمین کا معاشی قتل تسلیم نہیں، خان زمان

تنخواہیں ادا کرکے بی ڈی اے کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،صدربلوچستان لیبر فیڈریشن

منگل 25 مئی 2021 21:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی ذپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد جوائنٹ سیکرٹری حاجی سیف اللہ ترین سیکرٹری نشر وا شاعت عابد بٹ نے بیان میں محکمہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی ای) کے زیر انتظام گڈانی شپ بریکنک میں ماہانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہونے کے باوجود مزدوروں و ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی گڈانی کے مزدوروں و ملازمین کی معاشی قتل کی پالیسیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت عمل قرار دیا ہے مزدور رہنمائوں نے کہا کہ نا اہل اور کرپشن میں ملوث انتظامی افسران نے محکمہ بی ڈی اے کو تباہی سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ صنعت کڈانی شپ بریکنک یارڈ کا نظام چلانے والے محنت کشوں و ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنا بہت سے سوالات جنم دے رہ ہے۔ شپ بریکنگ یارڈ کے افسران ماہانہ کروڑوں روپے ٹی اے ڈی اے اور دوروں کی نظر قررہے ہیں محکمہ بی ڈی اے کے لک آفٹر چارج رکھنے چیئرمین اور انکے ما تحت افسران نے آئین و قانون کی سرے عام خلاف فرضی کی بلوچستان کے کسی ادارے میں لک آفٹر چارج کا وجود نہیں صرف بی ڈی اے میں من پسند افراد کو لک آفٹر چارج دیکر کروڑوں کے فنڈز گڈانی شپ بریکنک یارڈ کی آمدن و اثاثے ضائع کیے جا رہے ہیں جبکہ ادارے کے ملازمین و مزدور تنخواہوں اور مراعات سے محروم ہیں۔

مزدور رہنمائوں نے کہا کہ افسران کی ایسی نا اہلی جس سے غریب مزدوروں و ملازمین کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں اور ملازمین کے بچے فاقہ کشی سے دوچار ہوجائیں ایسی پالیسیاں اور اقدامات تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن نے موجودہ اور سابقہ حکومتوں سے بی ڈی اے کو تباہی سے دور چار کرنیوالوں کے فوری احتساب کامطالبہ کیا اور عوام اور ملازمین کیلئے بی ڈی ا ے کو مثبت اقدامات اٹھانے کی پالیسی ا پنانی چاہئے مگر ایک سازش کے تحت ادارے کو صرف لوٹ مار کا ذریعہ بنا دیا گیا۔

لک آفڑ چیئر مین کو فوری طور پر تبدیل کرکے بلوچستان کے محنتی افسر کو مستقل بنیادوں پر چیئر مین تعینات کیا جائے تاکہ ادارے واس میں کام کرنے والے ملازمین اور مزدوروں کو تحفظ مل سکے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بی ڈی اے کے پندرہ سال سے کنٹریکٹ اور پراجیکٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے۔