سندھ کی زمین پر کسی کو بھی قابض ہونے نہیں دیا جائے گا ،ظہور ہالیپوٹو

جمعرات 3 جون 2021 16:11

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) جسقم ضلع ٹنڈومحمدخان کے رہنما ظہور ہالیپوٹو نے کہا ہے کہ سندھ کی زمین پر کسی کو بھی قابض ہونے نہیں دیا جائے گا بحریہ ٹاؤن کے خلاف کراچی میں ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی یہ بات انہوں نے ہالیپوٹو ہاس میں پارٹی چئیرمین صنعان قریشی کی سالگرہ کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ظہور ہالیپوٹو نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن اس کے باجود سندھ کے حکمرانوں نے ہمیشہ سندھ کو نقصان پہنچایا ہے سندھ کے حقوق کے حاصلات کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے سندھ ہمیشہ سے مہمان نواز رہا ہے اور سندھ دھرتی اولیا کرام کی دھرتی ہے اور یہاں پر بسنے والے پیار محبت اور امن سیرہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جی ایم سید کے فلسفے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر ضلعی رہنماں عنایت علی کمبھار ، فرحان برڑو ، رضا محمد نوناری اور دیگر بھی موجود تھے۔