اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو آن لائن امتحانات کے لئے ہدایات جاری کردیں

بدھ 9 جون 2021 15:30

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو آن لائن امتحانات کے لئے ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020 کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے آن لائن امتحانات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں طلباء و طالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ معاشرے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو طلبہ کو پڑھ کر پاس ہونے نہیں دیتے ہیں، ایسے بہت سے لوگ سوشل میڈیا فیس بک، وٹس ایپ زاور میسجز کے ذریعے طلبہ کو گمراہ کرکے انہیں حل شدہ اسائنمنٹ،پیپرز کی آفر کررہے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ انہوں نے ان لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔ واضح رہے کہ اگر کسی طالب علم کا پیپران کے پیپر سے میچ ہوا یا دو یا دو سے زیادہ طلباء کے پیپر آپس میں ایک جیسے پائے گئے تو ان کے خلاف یو ایم سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے سوشل میڈیا سے دور رہیں جو انہیں گمراہ کرکے طلبہ کا مستقبل دائو پر لگاتے ہیں۔