ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں 24 گھنٹے کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا

کوئی بھی شخص جسکی عمر 30 سال سے زیادہ ہے وہ آ کر ویکسین لگوا سکتا ہے

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد بدھ 9 جون 2021 17:27

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں 24 گھنٹے کرونا ویکسین لگانے کا عمل ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالوھاب خالد سے ) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں 24 گھنٹے کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا۔جس میں کوئ بھی شخص جسکی عمر 30 سال سے زیادہ ہے وہ آ کر ویکسین لگوا سکتا ہے۔ 

یہ بات ڈاکٹر اسرار ظفر اور ڈاکٹر فرخ شہزاد نے اردو پواءنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتائ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ایسے تمام ہیلتھ ورکرز جنکی عمر 30 سال سے کم ہے وہ کسی بھی وقت آ کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔  انکا کہنا تھا یہ ویکسین سنٹر 24 گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
جن کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے وہ کسی بھی وقت بغیر کسی کوڈ یا رجسٹریشن کے اپنے شناختی کارڈ پر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی لہذا تمام ہیلتھ ورکرز جن کی عمر خواہ 30  سال سے کم بھی ہے وہ بھی کسی بھی وقت اپنے شناختی کارڈ پر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔