آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال

پاکستان اپنے برادر چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 9 جون 2021 18:25

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں ..
راورلپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اپنے آہنی برادر چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کووڈ 19 وباء سے لڑنے اور ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔