کراچی میں آئندہ 3 روز بوندا باندی اور معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان

ہفتے تک صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 10 جون 2021 14:38

کراچی میں آئندہ 3 روز بوندا باندی اور معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے تین روز کے دوران شہرقائد میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویونے ایڈوائزری جاری کردی ہے،جس کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، اگلے چند روزکے دوران شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے تک صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ سمندرکی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔