والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کردیا

جمعرات 10 جون 2021 14:57

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی تبدیلی بچوں کیلئے خطرناک ہے گرمی کے شدید موسم میں جبکہ بجلی بھی بار بار بند ہورہی ہے ان حالات میں سکولوں میں بچوں کو بھجوانا ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کے باعث گزشتہ روز بھی سکولوں میں معمول سے کم تعداد بچوں کی دیکھی گئی کئی سکولوں میں بچوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کیا گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ سٹروک کا خدشہ ظاہر کرتا ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے خطرات بڑھ گئے ہیں اگر احتیاط نہ کیا گیا تو یہ انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوگا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بازاروں میں بھی ہو کا عالم ہے شہر بھر میں بجلی کی بار بار بندش نے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :