
فردوس عاشق اعوان نے ایم این اے قادر مندوخیل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، معافی نہ مانگی گئی تو ہتک عزت آرڈیننس کے تحت کاروائی کریں گے۔لیگل نوٹس کا متن
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 10 جون 2021
20:31

(جاری ہے)
آج فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیاہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ قادر مندوخیل نے پروگرام میں بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگائے۔ بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ قادر مندوخیل الزامات کو واپس لیں اور 14 روز میں غیرمشروط معافی مانگیں۔
اگر مندوخیل نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت آرڈیننس 2020کے تحت کاروائی کریں گے۔ اسی طرح معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ عبدالقادرمندو خیل نے مسلسل میرے خلاف فحش استعمال کی۔وقفے کے دوران انہوں نے مجھے اور میرے والد کو گالیاں دیں۔ میرے والد کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔مجھے نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ ہراساں بھی کیا گیا۔ مجھے اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھانا پڑا،ویڈیو مکمل نہیں جاری کی گئی،میرا مطالبہ ہے کہ مکمل ویڈیو جاری کی جائے تاکہ عوام کو حقائق کا پتہ لگے کہ مجھے یہ قدم اٹھانے کے لیے کیسے مجبور کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادرمندو خیل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اس کے برعکس قادر مندوخیل نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان معافی مانگے تو معاف کرنے کو تیار ہوں۔ میں نے فردوس عاشق اعوان کو گالی نہیں دی اور نہ دینے کا سوچ سکتا ہوں۔غلطی تسلیم کرنے کی بجائے میرے خلاف عدالت جانا ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں۔میں بھی قانون راستہ اپنانے کا حق رکھتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو توشہ خانہ ٹو میں سزا ہو تب ہی القادرکیس میں ضمانت ملے گی‘ یہ سکرپٹ ہے، علیمہ خان
-
دوحہ میں آج عرب-اسلامک اجلاس، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش
-
سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا
-
ترکی: اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر شدید احتجاج
-
دوحہ حملے کے بعد پاکستان نے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دیدی
-
علیزے اورحمزہ کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا
-
قطر ہمارا مضبوط اتحادی ہے‘ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، امریکی صدر
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.