والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کر دیا

جمعہ 11 جون 2021 13:14

والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کر دیا
تحصیل ساھیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کر دیا، تبدیلی سرکار کی تبدیلی بچوں کیلے خطرناک ھے گرمی کے شدید موسم میں جبکہ بجلی بار بار بند ھورھی ھے ان حالات میں سکولوں میں بچوں کو بھجوانا ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ھے بچوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کیا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بازاروں میں بھی ہوکا عالم ھے شہر بھر میں بجلی کی بار بار بندش نے عوام کیلے مزید مشکلات پیدا کردیں-

متعلقہ عنوان :