ترک افواج بھی ملک سے نکل جائیں، افغان طالبان

امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے،بیان

جمعہ 11 جون 2021 13:19

ترک افواج بھی ملک سے نکل جائیں، افغان طالبان
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایاکہ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی نے پیشکش کی تھی کہ امریکی اور نیٹو افواج کے واپس جانے کے بعد بھی ترک افواج کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے افغانستان قیام کر سکتی ہیں۔ افغانستان میں تعینات ترک افواج بھی نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک افغانستان سے نکال لی جانا ہیں۔