
آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک میشن کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں،پیپلز پارٹی
ووٹنگ مشین پر اربوں ڈالروں کی بات کی جارہی ہے ہم کہاں سے لائیں گے الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، شیری رحمن ، نوید قمر اور نیئر بخاری کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 11 جون 2021 14:42

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں، حکومت نے بنا مشاورت کے الیکشن قوانین میں ترمیم کا بل بلڈوز کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ای وی ایم پر پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے، الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، بل بلڈوز کرنے سے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئندہ انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے، دھاندلی کے یہ نئے طریقے قابل مذمت ہیں،کیا حکومت اب خود انتخابات کرانا چاہتی ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ عجلت میں یہ ایسے قوانین لارہے ہیں جو ملک کے آئینی اداروں کو تصادم میں لارہے ہیں، ان سے ان کے ایم این ایز ایم پی ایز بھی نہیں سمبھالے جارہے اس لئے ایسے قوانین بلڈوز کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ الیکشن قوانین میں ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس سے الیکشن سسٹم اور جمہوری نظام کی دھجیاں اڑا دینگے، ہم اس کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے، ہم کسی کے ووٹ کے حقوق کو سلب ہونے نہیں دینگے۔ سید نوید قمر نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے ،نئے الیکشن قوانین کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں ،پارلیمانی کمیٹی میں بھی الیکشن کمیشن نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے حالات کے مطابق ماضی میں بھی ٹیکنالوجی کے تجربات کیئے گئے جو کامیاب نہ ہوئے،ووٹنگ مشین پر اربوں ڈالروں کی بات کی جارہی ہے ہم کہاں سے لائیں گے اور کیسے ہم دور دراز علاقوں میں اسے یقینی بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں کہیں بھی انٹرنیٹ کا سسٹم محفوظ نہیں ہے کہیں بھی ہیکنگ ہوجاتی ہے ،آئین کے بر عکس گزشتہ روز قانون پاس کیا گیا ۔نیئر بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے ،اگلے انتخابات بھی یہ انجینیرنگ کر کے اپنے نام کروانا چاہتی ہے،الیکشن پر حکومت کا اثرورسوخ نہیں ہوسکتا الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ،بیرون ممالک میں بھی ای وی ایم کامیاب طریقہ نہیں ہے ،پہلے بھی یہ سلیکٹڈ تھے اب بھی یہ انتخاب اپنے نام کروانا چاہتے ہیں ،کوئی سیاسی جماعت اس کے حق میں نہیں ہےمزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.