اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور RET/APDکا مشترکہ اجلاس

نئے کورسسز کے اجراء اور پرانے کورسسز کے نصابات پر نظر ثانی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری

جمعہ 11 جون 2021 14:48

اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور RET/APDکا مشترکہ اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اورRET/APDکا مشترکہ اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے ڈینز ، پرنسپل آفیسرز اور بیرونی ممبران نے شرکت کی۔کروناء وباء کی اختیاطی تدابیر کے تناظر میںکچھ ممبرز اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

اس مشترکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے یونیورسٹی کے نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء اور پرانے کورسسز کے نصابات پر نظرثانی کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی ہے۔آئندہ سمسٹر سے داخلوں ، ورکشاپس ، امتحانات و دیگر تعلیمی سہولتیں طلبہ کو آن لائن فراہم کرنے کو یقینی بنانے اور آن لائن سہولتوں کو ایچ ای سی کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

کورسسز پر نظر ثانی اور نئے کورسسز پیش کرنے کا ٹائم فریم مقرر کرنے کی ذمہ داری ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن(APCP) کو سونپی گئی۔وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے تمام تدریسی شعبہ جات کے صدور کو ہدایت کی کہ جب تک نئے پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں کا لرننگ میٹریل تیار نہ ہو تب تک وہ کورس آفر نہ کیا جائے۔

وائس چانسلر نے پرانے کورسسز کو عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر 5سال بعد نظر ثانی کی ہدایت بھی کی۔اکیڈمک کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی کو بتدریج اختیار کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے نئے آفر کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔اکیڈمک کونسل کی اس اجلاس میںباہر ممالک میں مقیم پاکستانیوںکے لئے سرٹیفکیٹ کورسسز ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایسوسی ایٹ ڈگری اور بیچلر پروگرامز آن لائن پیش کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔یونیورسٹی کی سپریم باڈی)ایگزیکٹو کونسل(کے آئندہ اجلاس میں اِن فیصلوں اور منظوریوں کی توثیق کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :