بجٹ: حکومت نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے انعامی سکیم رکھنے کی تجویز دے دی گئی ، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ سے انٹرنیشنل خریداری پر ٹیکس بھی نہیں لگے گا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 11 جون 2021 16:50

بجٹ: حکومت نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنادی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 جون 2021ء ) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے نئے بجٹ میں حکومت نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ مالی سال2021-22قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے بجٹ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پیش کیا، بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 22-2021ءکے بجٹ کا حجم 8487 ارب روپے ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے، نان ٹیکس ریوینیو کی وصولی کا ہدف 2080 ارب روپے، مجموعی ٹیکس اور نان ٹیکس ریوینیو کا ہدف7909 ارب روپے رکھا گیا ہے ، بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے انعامی سکیم رکھنے کی تجویز دے دی گئی ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز سے خریداری پر چارجز میں کمی کردی گئی ہے ، آئندہ سے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ سے انٹرنیشنل خریداری پر ٹیکس بھی نہیں لگے گا ، جب کہ بینکوں سے رقم بھجوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو بھی ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شوکت ترین نے بتایا کہ حکومت نے میری گاڑی اسکیم متعارف کروادی ہے ، جس کے تحت 850 سی سی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی جب کہ کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی ختم کردیا گیا ، اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈلز کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دے دیا گیا، اس کے علاوہ نئے بجٹ میں 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی کالز پر ٹیکس عائد کردیا ، وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ نئے بجٹ میں حکومت کی طرف سے 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے ، ناصرف یہ بلکہ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

انہوں نے بتایاکہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2018ءمیں ایک بہت برا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے کھاتوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے بیرونِ ملک سے ترسیلات میں اضافہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے ، بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں خام تیل کی قیمت میں 180 فیصد اضافہ ہواچینی کی سطح پر بین الاقوامی سطح پر 56 فیصد اضافہ ہوا، ملکی سطح پر چینی کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا اگلے سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 رکھا ہے۔