کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی مشتعل افراد کی جانب سے درہ کوژک کے مقام پر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے غیر معینہ مدت تک احتجاجاً بند ر ہی

جمعہ 11 جون 2021 23:36

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ دوسرے روز بھی مشتعل افراد کی جانب سے درہ کوژک کے مقام پر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے غیر معینہ مدت تک احتجاجاً بندکردیا مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اہلکاروں نے 22لاکھ رشوت لینے کے باوجود ہماری نان کسٹم گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت پکڑ لی جس پر ہم نے احتجاجا شاہراہ کو بند کر رکھا ہے جبکہ ایف سی حکام کی جانب سے لگایا گئے الزامات مسترد کیا گیا دوسری جانب لیویز فورس کے مطابق گلستان کے علاقے میں ایف سی اہلکاروں نے سرحد کے قریب 22نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو سامان سمیت قبضے میں لیا ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا جس پر گاڑیوں کے مالکان نے درہ کوژک کے مقام پر کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ احتجاجا بلاک کر دیا ہے شاہراہ کی بندش سے نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہو گء ہے درہ کوژک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے شدید گرمی میں ہڑتال کے باعث مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب مظاہرین اپنے موقف پر قائم ہے کے ہم سے فی گاڑی ایک لاکھ روپے لیے گئے ہیں جس پر ہم نے 22گاڑیاں سامان سمیت لائی مگر ایف سی اہلکاروں نے ایک چیک پوسٹ پر راستہ دینے بعد تمام گاڑیاں قبضے میں لے لی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے ناکام رہے ایف سی حکام نے الزام مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑی جانے والی گاڑیوں کو کسٹم کے حوالے کیا جائے گا جبکہ ڈرائیوروں کو لیویز فورس مظاہرین کی جانب سے انسانی ہمدردی پر چھوٹی گاڑیوں کو وقفے وقفے سے جانے کی اجازت دی گئی جبکہ مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے شاہراہ کو کھولنے کیلئے ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل زیر صدارت ایف سی حکام سے اجلاس کی جارہی ہی