ساہیوال،عطائی کے غلط انجکشن لگانے سے دس سالہ بچی جاں بحق ،شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 جون 2021 17:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں میڈیکل سٹور چلانے والے عطائی ڈاکٹراشرف نے غلط انجکشن لگا کر دس سالہ ماہین فاطمہ کی جان لے لی محکمہ ہیلتھ اپنا حصہ لے کر خاموش پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

لکڑ منڈی کی رہائشی دس سالہ ماہین فاطمہ عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی ماہین فاطمہ اپنے بھائی کے ہمراہ خارش کی دوا لینے کے لئے قریبی میڈیکل سٹور پر گئی جہاں پر اشرف نامی عطائی ڈاکٹر نے اسے انجکشن لگایا جو کہ ری ایکشن کر گیا اور فوری طور پر اس کی حالت خراب ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ دم توڑ گئی۔

جس پربھائی کے شور شرابہ کرنے پر شہری اکٹھے ہوگئے اور میڈیکل سٹور مالک کے خلاف احتجاج شروع کر دیا تو میڈیکل سٹور عطائی مو قع سے فرار ہو گیا اور لڑ کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی تا ہم عطائی کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی محکمہ صحت کے حکام اپنا حصہ لیکر خاموش ہو گئے ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔