ضلع بچائو تحریک بدین کے دوسرے دھڑے اورسیڈاحکام کے درمیان بھی مذاکرات کامیاب،حیدرآبادتک لانگ مارچ کاپروگرام ختم

ہفتہ 12 جون 2021 21:40

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) ضلع بچائو تحریک بدین کے دوسرے دھڑے اورسیڈاحکام کے درمیان بھی مذاکرات کامیاب۔حیدرآبادتک لانگ مارچ اورسیڈاہیڈآفیس کے گھیراو کاپروگرام ختم کردیاگیاتفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی نہروں میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف ضلع بچا کمیٹی کا پیدل مارچ سیڈا کے ہیڈ آفس حیدرآباد کے سامنے 14 جون کے دھرنے میں شرکت کے لے ماتلی سے روانہ ہواکلب چوک پر ریلی کے قادین عبدالعزیز ڈیرو۔

خلیل احمد بھرگڑی۔دلبر سندھی.بشیر کھوسو۔حفیظ میمن اورصمد کھوسو نے تقاریرکرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع بدین کی تمام نہروں کی ٹیل تک ان کے حصیکا پانی فراہم کر نے کے لے اپنی جدوجہد کرتے چلے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت نے ضلع بدین کی زرعی معشیت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ضلع بدین کی ایک ایک چھوٹی بڑی نہہر کو اس کے حصہ کا پانی فراہم ہونے تک ہم آبادگاروں کا احتجاج ۔

ریلیاں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رھے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی سیڈا نے رات کے اندھیرے میں جن افراد کے ساتھ جو مزاکرات کے تھیہم ان کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیڈا یا محکمہ آبپاشی کی افسر شاہی ہم سے مزاکرات کرنا چاہتی ہے تو اسے سڑک پر سب کے سامنے مزاکرات کرنے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکھر کی نہروں میں پانی کی قلت نہیں ہے لیکن اس کے بعد کوٹری بیراج کو اس کا منظور شدہ قانونی حصہ کا پانی فراہم کیوں نہیں کیا جاتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کی پھلیلی اور اکرم کینال اور ان کی نہروں کے پانی چور زمینداروں کے خلاف آپریشن کرکے نہروں کی ٹیل تک پانی پہنچایا جاے۔ دوسری جانب ایم ڈی سیڈا لانگ مارچ کے قادین سے مززاکرات کرنے کے لے ماتلی پہنچے تاہم پیدل مارچ کے قائدین نے ان سے مذاکرات کرنے سے انکارکردیابعدازاں چئیرمین ایریاواٹربورڈلیفٹ بینک کینال قبول محمدکھٹیان پیدل مارچ کے شرکا کے پاس پہنچے اوران سے مذاکرت کرکے ان کے مطالبات معلوم کیے ضلع بچاوتحریک کے رہنماوں اورچئیرمین ایریاواٹربورڈلیفٹ بینک کینال کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے اورچئیرمین ایریاواٹربورڈنے تمام مطالبات تسلیم کرنے کااعلان کیاجس پر ضلع بچاوکمیٹی کے رہنماوں نے حیدرآبادتک پیدل مارچ اورسیڈاہیڈآفیس کے سامنے دھرنا دینے کاپروگرام منسوخ کردیاواضح رہے کہ ضلع بچاوکمیٹی کے دوسرے دھڑے نے گزشتہ روزماتلی میں سیڈاحکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعدپیدل مارچ منسوخ کردیاتھا جبکہ دوسرے دھڑے نے پیدل مارچ جاری رکھنے اورسیڈاہیڈافیس کے سامنے دھرنادینے کافیصلہ برقراررکھاتھاجوکہ ہفتے کے روزسیڈاحکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعدختم کردیاگیا