سابق وائس کونسلر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ زبیر گجر نے اپنے ساتھیوں سے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ہفتہ 12 جون 2021 22:42

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سابق وائس کونسلر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ زبیر گجر نے اپنے ساتھیوں سے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،حاجی مراد خان گجر گوٹھ میں منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران وڈیرہ زبیر گجر نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ کردیا شمولیتی تقریب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار غلام فاروق شیخ، بی اے پی لسبیلہ کے آرگنائزر انور رونجھو، سابق وائس چیرمین ایم سی حب لالہ یوسف بلوچ، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے وڈیرہ زبیر گجر اور ان کے دوستوں کو بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وڈیرہ زبیر گجر کی شمولیت سے بی اے پی حب میں مزید مضبوط ہوگی مقررین نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کی روایتی سیاست سے ہٹ کر صوبے کی محرومی پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے صوبے میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا جس سے صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی مقررین نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے صوبے میں اجتماعی منصوبوں لائے جس سے مستقبل قریب میں بلوچستان کے عوام مستفید ہونگے صوبے میں پہلی بار یہ دیکھا گیا کہ اپوزیشن حلقوں میں بھی مساوی بنیادوں پر ترقی کے منصوبے لگ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی مقبولیت سے اپوزیشن گھبراہٹ میں مبتلا ہے اور تنقید برائے تنقید پر اتر آئی ہے مقررین نے کہا کہ لسبیلہ میں اجتماعی منصوبوں کی بات کی جائے تو ضلع بھر میں جام خاندان نے اجتماعی منصوبے لسبیلہ کو دیے حب کا انڈسٹریل منصوبہ جام غلام قادر کا تحفہ ہیں جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی لسبیلہ کے تمام شہروں میں کالجز ہوں ٹیکنکل ادارے یا دیگر بڑے منصوبے سابق وزیراعلی جام یوسف کے مرہون منت ہیں جبکہ موجودہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے دور میں صرف لسبیلہ میں متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے یہی وہ خدمت کا جذبہ ہے کہ لسبیلہ کے لوگ جام خاندان سے عقیدت کی حد تک محبت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک کیے ہوئے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان جب بھی بلوچستان تشریف لاتے ہیں تو وہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ وزرائ اعلی میں سب سے متحرک وزیراعلی بلوچستان ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اہم منصوبوں کو شامل کروانے میں کردار ادا کیا ہے مقررین نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں حب کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت بڑا پیکج ہوگا جس سے حب کی ترقی میں مدد ملے گی انشائ اللہ مراد گجر گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال خان نے الیکشن 2018 میں بھوتانی برادران سے جو وعدہ کیا تھا وہ نبھایا باوجود اس کے دوسری جانب سے وعدہ خلافی کی جارہی تھی لیکن جام کمال خان نے اپنے لوگوں کو وعدے پر من و عن عمل کرنے کا پابند بنایا انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلہ پرامن لوگوں کی دھرتی ہے جام آف لسبیلہ نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کو محبت دی ہے لسبیلہ کے عوام ہر کسی سے محبت کرنے والے ہیں یہاں لسبیلہ میں رہائش پذیر تمام قبائل لاسی ہیں اور ہمارے بھائی ہیں قبل ازیں وڈیرہ زبیر گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ترقی کررہا ہے صوبے بھر میں میگا منصوبوں پر کام جاری ہے لسبیلہ میں اجتماعی منصوبے لگ رہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار پورے صوبے میں ترقی ہورہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان ہمارے نواب ہیں لسبیلہ میں جمہوریت ہے یہاں جو جس پارٹی یا گروپ کی سیاست کرے جام خاندان کبھی رکاوٹ نہیں بنے جبکہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں ایسا کرنا ہرگز ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک عرصے تک بھوتانی گروپ کی سیاست کی جام خاندان کی سیاسی مخالفت کی لیکن جام کمال خان کے لیے وہی احترام تھا کبھی بھی سیاسی مخالفت میں ایک لفظ تک ادا نہ کیا جس سے کوئی دل آزاری ہو انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد جام خاندان کے ساتھ تھے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھوتانی گروپ میں تھے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی صوبے کے لیے بلاامتیاز عوامی خدمت کا مشاہدہ کرنے کے بعد دوستوں کی مشاورت سے آج اپنے دوستوں کے ساتھ بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں آج کادن میرے لیے خوشی کادن ہے انہوں نے اپنی تقریر کے دوران مڈل سکول گوٹھ مراد گجر گوٹھ کی بلڈنگ۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی کی فراہمی۔اور ڈسپینسری کی فراہمی کی اپیل کردی شمولیتی جلسے سے محمود پالاری۔ حسن گجر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق کونسلر ایم سی حب حاجی عظیم سیاں۔ خدابخش منگیانی۔عبدالستار شیخ۔ ممتاز مگسی۔ وڈیرہ نذیر شیخ۔ سیف اللہ شیخ۔ ڈاکٹر گوپی چند۔ارشاد پارس۔وڈیرہ عبدالرشید گجر۔اکبر زہری۔ سردار الہی بخش بلوچ۔عبدالوحید ساجدی۔وڈیرہ دوست محمد منگیانی۔اکبر شیخ۔ہیبت خان مری۔ ابراہیم مری۔طاہر خان مری۔ نادر رئیسانی۔ سمیت بلوچستان عوامی کے رہنماوں اور کارکنوں سمیت شمولیت کرنیوالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔