کراچی،تین تلوار سے چوہدری خلیق الزماں روڈ تک موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوںنے دوخواتین سمیت 9شہری لوٹ لیاجبکہ مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی ماردی

پیر 14 جون 2021 11:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) شہرقائد کے علاقے تین تلوار سے چوہدری خلیق الزماں روڈ تک موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوںنے دوخواتین سمیت 9شہری لوٹ لیاجبکہ مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی ماردی ، کورنگی میں پیٹرول پمپ لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح کلفٹن تین تلوار کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے یکے بعد دیگرے سات افراد اور دو خواتین کو لوٹ لیا ملزمان نے تین تلوار سے چوہدری خلیق الزماں روڈ تک لوٹ مارکی ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان واحد کو گولی مار کر زخمی کردیا جسکو جناح اسپتال منتقل کردیاگیاہے،ناصر جمپ کے قریب چار سے چھ مسلح ملزمان نجی پیٹرول پمپ پر پہنچے۔

ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے رقم چھینی اور پمپ کے عملے اور صارفین سے موبائل فون چھیننے کے بعد فرار ہو گئے