ترک صدارتی ترجمان کی امریکی قومی سلامتی کے مشیرسے ٹیلیفونک گفتگو

پیر 14 جون 2021 14:00

ترک صدارتی ترجمان کی امریکی  قومی سلامتی کے مشیرسے ٹیلیفونک گفتگو
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے   امریکہ کی قومی سلامتی  امور کے مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق اس گفتگو میں دو  طرفہ تعلقات سمیت افغانستان، لیبیا، شام، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص سمیت علاقائی پیش رفت  کا جائزہ لیا گیا۔نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی تفصیلات زیر غور آئیں۔ اس دوران ترکی اور امریکہ کی دلچسپی کے حامل  تمام تر معاملات پر دو طرفہ مفادات اور مفاہمت کو بالائے طاق رکھنے پر مطابقت قائم ہوئی ہے۔