ساہیوال،اختیارات سے تجاوز ،عدالتی احکامات کی پرواہ نہ کر نے پر ایس ایچ اوتھانہ بہادر شاہ کیخلاف مقدمہ درج

پیر 14 جون 2021 16:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے تھانہ بہادر شاہ کے ایس ایچ او محمد اشرف کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے اور اختیارات سے تجاوز کر کے عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ کر نے اور کر پشن کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ملزم ایس ایچ اوا بھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل نی26اپریل 2021 کو ضابطہ فوجداری کیA-22 کے تحت رٹ پٹیشن شاہد بنام غلام عباس ایس ایچ اور صدر وغیرہ چھ پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا تو ایس ایچ او بہادر شاہ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کیا اور ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے خلاف اپیل کی تو ہائی کورٹ نی31مئی 2021کو عدالتی احکامات پر عمل در آمد کا حکم دیا لیکن ایس ایچ او نے ہائی کورٹ کے حکم اور عدالتی شو کاز نوٹس کو بھی نظر انداز کر دیا اور اختیارات سے تجاوز کر تے ہوئے تمام احکامات کو رشوت لیکر عدالتی حکم پر کوئی عمل نہ کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے نوٹس لے لیا اور آج عدالت کے حکم پر انٹی کر پشن ساہیوال کے سر کل آفیسر خواجہ عابد صغیر نے مقدمہ166ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر لیا ہے۔ اور ڈائریکٹر انٹی کر پشن ساہیوال ریجن نے ایس ایچ او بہادر شاہ کے خلاف مقدمہ کی تفتیش کے لئے عدالتی حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کر پشن انویسٹی گیشن ساہیوال اور سر کل آفیسر خواجہ عابد صغیر پر مشتمل تفتیشی ٹیم بنا دی ہے جو مقدمہ کی تفتیش کر کے ایس ایچ او کی گرفتاری عمل میں لائے گی۔