زونل کمانڈر ڈی آئی جی سلطان چودہری کی ہدایات پر موٹر وے پولیس ایم تھری نے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس بلڈ ڈونیش کیمپ خون عطیہ کرنے کے بین القوامی دن کے طور پر منا رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر جون 18:15

زونل کمانڈر ڈی آئی جی سلطان چودہری کی ہدایات پر موٹر وے پولیس ایم تھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) زونل کمانڈر ڈی آئی جی سلطان چودہری کی ہدایات پر موٹر وے پولیس ایم تھری نے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال نے انٹر نیشنل بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس  بلڈ ڈونیش کیمپ خون عطیہ کرنے کے بین القوامی دن کے طور پر منا رہی ہے انوں نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران نے والنٹیئر ہوکر کیمپ کے موقع پر خون عطیہ کیا۔

(جاری ہے)

سید حشمت کمال نے مزید کہا کہ خون ایک ایسا عطیہ ہے جسے اگر کوئی دیتا ہے تو کسی نہ کسی انسان کی زندگی بچا رہا ہوتا ہے۔

خون کا عطیہ تھیلسیمیا اور زخمی افراد کے لیے استعمال ہوگا۔  سید حشمت کمال کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس افسران و جوانوں نے نہایت جزبے سے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا انہوں نے مزید کہا حالیہ افسوسناک ٹرین حادثہ میں بھی موٹروے پولیس نے زخمی افراد کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ان کا کہا تھا موٹروے پولیس افسران ویلفئیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گئی۔