ای او بی آئی ڈیفالٹ اداروں سے 6 ارب 45 کروڑ روپے شراکت رقم وصولی میں ناکام

منگل 14 جولائی 2026 19:37

ای او بی آئی ڈیفالٹ اداروں سے 6 ارب 45 کروڑ روپے شراکت رقم وصولی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2026ء) ای او بی آئی ڈیفالٹ کرنے والے اداروں سے 6 ارب 45 کروڑ روپے شراکت کی مد میں رقم وصول کرنے میں ناکام رہا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مختلف ڈیفالٹنگ اداروں پر 6,458.474 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ ان میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔

اس سلسلے میں آڈٹ نے 5,420 ڈیمانڈ نوٹسزجاری کیے تھے، مگر وصولیاں نہ ہوسکیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈز کو اسسٹنٹ کلیکٹر (گریڈ-1) کے اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ ان واجبات کو لینڈ ریونیو کے بقایا جات کی طرح وصول کریں، مگر انتظامیہ اس حوالے سے ناکام رہی۔ آڈٹ نے اسے انتظامیہ کی طرف سے واضح ناکامی قرار دیا ہے جس سے ای او بی آئی کو مالی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ آڈٹ میں رپورٹ کردہ رقم 6,458.47 ملین روپے تھی، تاہم ریجنل آفسز کی مسلسل پیروی کی بدولت 520 ملین روپے وصول کر لیے گئے ہیں۔ اب باقی 5,939.34 ملین روپے واجب ہیں، جن میں سے 1.46 ملین بند یونٹس اور 188.84 ملین روپے مقدماتِ عدالت میں الجھے ہوئے ہیں۔دپورٹ کے مطابق ڈی اے سی نے ایک سو بی آئی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ باقی واجبات کی وصولی میں تیزی لائے اور آڈٹ سسٹم جنریٹڈ رپورٹس کی تصدیق کرے۔ آڈٹ نے ڈی اے سی کی ہدایات پر عملدرآمد کی سفارش کی ہی