زرعی شعبے کی ترقی اور ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، خوشحال کسان ملک کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے،شوکت ترین

وزیر خزانہ نے فرٹیلائزرز کونسل کو درپیش مسائل بغور سنے، معاون خصوصی خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو فرٹیلائزرز سیکٹر کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی ہدایت

پیر 14 جون 2021 21:45

زرعی شعبے کی ترقی اور ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، خوشحال کسان ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اور ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، خوشحال کسان ملک کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین سے فرٹیلائزرز مینوفیکچررز آف پاکستان کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ زرعی شعبے کی ترقی اور ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، خوشحال کسان ملک کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیر اعظم کسان اور زرعی شعبے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، حکومت کسانوں اور زرعی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کھادیں زرعی شعبے اور کسانوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے فرٹیلائزرز کونسل کو درپیش مسائل بغور سنے، معاون خصوصی خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو فرٹیلائزرز سیکٹر کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ فرٹیلائزرز سیکٹر کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :