Live Updates

ریکارڈ ترقیاتی پیکیج کے ساتھ پنجاب نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے : راجہ بشارت

کورونا وبا کی مشکلات کے باوجود تاریخی ترقیاتی بجٹ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے

پیر 14 جون 2021 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے پیر کے روز پنجاب اسمبلی ہیں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ560 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے ساتھ یہ پنجاب کا تاریخی بجٹ ہے جو کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کی وبا کی وجہ سے حکومت مالی طور پر کئی مشکلات کی شکار ہے لیکن اس کے باوجود اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت ہر شعبے کی ترقی پر خاص توجہ دی گئی ہے اور ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن سے تمام محروم طبقات کو براہ راست ریلیف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کا اعلان سرکاری ملازمین کے لیے اطمینان کا باعث ہے جبکہ اس سے قبل وزیر اعلی سات لاکھ سے زائد ملازمین کو جون سے 25 فیصد سپیشل الانس دینے کی منظوری بھی دے چکے ہیں ۔ وزیر قانون نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ نئے بجٹ سے صوبہ کی معیشت بہتر ہو گی اور ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات