قومی اسمبلی ا جلاس پارلیمنٹ کی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا،ن لیگ

سرکاری بینچوں سے ہلڑ بازی کر کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریرکو روکا گیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرائ بھی ہلڑ بازی کا حصہ تھے، پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہاؤس نہیں بننے دینگے، ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے گا،عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے سے روکا گیا ہو، قائد حزب اختلاف آج تقریر کریں گے، احسن اقبال کی سردار ایاز صادق کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پریس کانفرنس

پیر 14 جون 2021 22:36

قومی اسمبلی ا جلاس  پارلیمنٹ کی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا،ن لیگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے پیر کے روز اجلاس کو پارلیمنٹ کی ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دید یا اور کہا ہے کہ سرکاری بینچوں سے ہلڑ بازی کر کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریرکو روکا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرائ بھی ہلڑ بازی کا حصہ تھے، پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہاؤس نہیں بننے دینگے، ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے گا،عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہائو س کے باہر ن لیگ کے سینئر رہنمائوں احسن اقبال اور سردار ایاز صادق نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، سرکاری بینچوں سے ہلڑ بازی کر کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریرکو روکا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرائ بھی ہلڑ بازی کا حصہ تھے، دراصل حکومت سچ سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی، پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو دائو پر لگایا جارہا ہے۔

سینئر لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی آمر نے بھی قومی اسمبلی کو ایسے یرغمال نہیں بنایا، جیسا آج دیکھنے میں آ ہے، ہم پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہا ئو س نہیں بننے دیں گے۔اٴْن کا یہ بھی کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دوران خطاب صرف یہ کہا کہ اگر عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان ا?ئین و قانون کے مطابق چلے گا۔

آج کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سب کچھ عمران خان کے حکم پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے جو بجٹ دیا، وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں اور ملک میں ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت حق و سچ بات سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ عالمی میڈیارپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل میں نرمی پر پاکستان امریکہ کی بات مان رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام کی جیب خالی ہے اور بجٹ جعلی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارا اصولی موقف برقرارہے لیکن پیپلزپارٹی کے سینیٹرزکے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 2017 میں سب سے زیادہ ڈیفنس بجٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ تین سال میں دفاعی بجٹ میں 62 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ پی ٹی ا?ئی کی حکومت نے تین سال سے دفاعی بجٹ کو منجمد کیا ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں دفاعی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اور دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج حکومتی اور اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے سے ایوان کا وقار کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے سے روکا گیا ہو، قائد حزب اختلاف منگل کو تقریر کریں گے۔