پنجاب بھرمیں 878 ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق 938 زخمی ہوئے

منگل 15 جون 2021 16:26

پنجاب بھرمیں 878 ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق 938 زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 878روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 06افراد جاں بحق جبکہ938افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔382معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 377ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27مسافر431ور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ217ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت210متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد85حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں 60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل944متاثرین میں 771مرد اور173خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور488افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ290زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 722موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،101موٹر کاریں،39وین09مسافربسیں،22ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔