احتجاج میں گالی گلوچ مارنے پیٹنے کی گنجائش نہیں، کنول شوذب

گالی گلوچ کر کے دوسرے طرف کے لوگوں کو اکسایاجاتا ہے، گالی جو بھی دے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دونوں طرف سے ایسے رویے قابل قبول نہیں ہیں، بیان

بدھ 16 جون 2021 13:42

احتجاج میں گالی گلوچ مارنے پیٹنے کی گنجائش نہیں، کنول شوذب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماکنول شوذب نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن اس میں گالی گلوچ مارنا پیٹنا، اس کی گنجائش نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ گالی گلوچ کر کے دوسرے طرف کے لوگوں کو اکسایاجاتا ہے، گالی جو بھی دے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دونوں طرف سے ایسے رویے قابل قبول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کنول شوذب نے کہاکہ جمہوریت میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی رول ہوتا ہے،اپوزیشن یہ سوچتی ہے کہ کس طرح حکومت کو روکا جائے، اس کو ہائی جیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جس دن وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرنی تھی اس دن اپوزیشن نے بتا دیا کہ وہ کیسے چلنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کاکہنا تھا کہ ہم نے پارلیمان کو بہت تمیز سے چلایا ہے،اپوزیشن کو اپنا رویہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔