چین کے تین خلا بازوں کو کل خلا کی جانب روانہ کیاجائیگا

بدھ 16 جون 2021 15:00

چین کے تین خلا بازوں کو کل خلا کی جانب روانہ کیاجائیگا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) چین کے تین خلا بازوں کو کل (جمعرات کو)خلا کی جانب روانہ کیاجائیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گزشتہ پانچ برسوں میں خلا کی جانب بھیجا جانے والا پہلا انسان بردار مشن ہے۔

(جاری ہے)

یہ خلا باز جمعرات کو شینزو بارہ نامی خلائی جہاز پر سوار ہو کر چینی خلائی اسٹیشن کی جانب بڑھیں گے۔ ان کا مشن آئندہ سال کے اختتام تک چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرنا ہے۔ چین نے خلا میں اپنے ایک اسٹیشن کی تعمیر کا کام اسی سال شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :