ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ویب سیریزکو25جون کو بھارتی سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کیا جائیگا

بدھ 16 جون 2021 19:37

ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔اداکاراحد رضا میر اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ویب سیریز کو یوں تو سرحد پار محبت کی کہانی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے لیکن یہ سیریز اس سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ (ویشال)احد رضا میراور( سارہ)سجل علی جب جنگ میں اپنے والد کو کھودیتے ہیں تو اپنی زندگیوں کو ایک دوسرے سے جڑا ہوا پاتے ہیں اور ان کا مشترکہ دکھ ان کی دوستی کی بنیاد بن جاتا ہے جس سے ان کے خاندان ناخوش ہوتے ہیں۔جنگ، دکھ اور ایک دوسرے کے دکھ سے واقفیت کی اس کہانی پر مبنی ٹریلر نے مداحوں کو بہت متاثر کیا ہے اور وہ جلد ویب سیریز ریلیز ہونے کے منتظر ہیں۔'دھوپ کی دیوار' میں منظر صہبائی، سامیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد اور زیب رحمن بھی دکھائی دیں گے اور یہ فلم بھارتی ویب چینل زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔ 'دھوپ کی دیوار ' کو 25 جون کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کیا جائے گا۔