نیشنل ووشوچمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 21جون تک جاری رہیگا

بدھ 16 جون 2021 19:42

نیشنل ووشوچمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 21جون ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان ووشوفیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں 24تا30جون منعقدہ نیشنل ووشوچمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواکے مرد وخواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی کی قیادت میں کوچز خیضر اللہ اور نجم اللہ صافی کے زیر اہتمام 21جون تک منعقدہ تربیتی کیمپ میں دو سیشن میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جاری ہے،جوکہ صوبائی ٹیم 22جون کو کوئٹہ کیلئے کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی نے بتایاکہ اس چمپئن شپ کیلئے بھر پورتیاریاں شروع کردی ہیں چارسد ہ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی انڈرڈویژنل ووشوچمپئن شپ میں جن مرد وخواتین کھلاڑیوں نے کارکردگی بہتر رہی انہیں کھلاڑیوں کوصوبائی ٹیموں میں سلیکٹ کرلیاگیا،ان کھلاڑیوں پر مشتنل تربیتی کیمپ یکم جون سے رحمت مارشل آرٹس آکیڈمی رینگ روڈ پشاور میں جاری ہے جو 21جون تک جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ مرد وخواتین کھلاڑیوں کو مختلف سیشنزمیں کوچزخیضر اللہ اور نجم اللہ ٹریننگ دے رہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشا اللہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ہمارے کھلاڑی شاندار پارفارمنس کا مظاہرہ کرکے سرخرولوٹیں گے۔