
ہمارا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت سکھاتا ہے، غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں، فرخ حبیب
گندی سوچ اور گندی زبان کو پنجاب کے کلچر سے نہ جوڑا جائے, رکن اسمبلی روحیل اصغر کی جانب سے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دینے پر حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا
دانش احمد انصاری
بدھ 16 جون 2021
21:12

(جاری ہے)
واضح رہے کہ لیگی رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے گالم گلوچ کو پنجاب کے کلچر سے جوڑ دیا ہے، گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کردیا تھا۔
اجلاس کے دوران حکومت اور ن لیگی ارکان کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ایک دوسرے پر کتابوں سے حملے کیے گئے، جبکہ سکیورٹی اہل کار بھی اراکین کو روکنے میں ناکام ہوگئے تھے۔ جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ سے مدد طلب کی گئی۔ جس کے بعد ایوان کی کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردی گئی۔اسی حوالے سے اب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے۔ صحافیوں نے گذشتہ روز ہونے والے واقعے سے متعلق سوال کیا تو روحیل اصغر نے کہا کہ گالیاں دینا پنجاب کا کلچر ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ملیکہ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ نے انہیں کتاب ماری،جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملیکہ بخاری کو کتاب ماری گئی تو اس وقت قومی اسمبلی میں موجود ہی نہیں تھا،انہیں شاہ محمود قریشی نے کتاب ماری ہو گی۔دوسری جانب گالی کو پنجاب کے کلچر سے جوڑنے پر روحیل اصغر پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ گالی دینا پنجاب کا کبھی کلچر تھا اور نہ ہوگا، ہاں البتہ پارلیمنٹ میں گالی اور دھینگا مشتی کا کلچر پی ٹی آئی کے پارلمنٹ میں جانے سے پہلے ہی ن لیگ متعارف کروا چکی ہے۔ ۔دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کمیٹی نے قومی میں اسمبلی ہنگامے کے متعلق انکوائری مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں حکومت کی طرف سے علی نواز اعوان، فہیم خان اور عطا اللہ خان شامل تھے۔ اپوزیشن کے علی گوہر، محسن شاہ نوازانجھا اور شیخ روحیل اصغر بھی ہنگامہ آرائی کرنے والو ں میں شامل تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کےسید آغا رفیع اللہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکیورٹی کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
-
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
-
مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
-
شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
-
آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
-
قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
-
اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
-
امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.